8

بھارت کی داخلہ اور خارجہ پالیسی آر ایس ایس کے دہشتگردوں کے قبضہ میں ہے، لیاقت بلوچ

  • News cod : 4124
  • 19 نوامبر 2020 - 14:19
بھارت کی داخلہ اور خارجہ پالیسی آر ایس ایس کے دہشتگردوں کے قبضہ میں ہے، لیاقت بلوچ
حوزہ ٹائمز|سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں ملک کے بدترین اقتصادی بحران کا ذمہ دار وزیراعظم عمران خان کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اندازہ اور احساس نہیں کہ غریب پس گئے اور سفید پوش کے لیے زندگی کی گاڑی چلانا نا ممکن ہوگیا ہے۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق نائب امیر جماعت اسلامی اور سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں ملک کے بدترین اقتصادی بحران کا ذمہ دار وزیراعظم عمران خان کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اندازہ اور احساس نہیں کہ غریب پس گئے اور سفید پوش کے لیے زندگی کی گاڑی چلانا نا ممکن ہوگیا ہے۔ مہنگائی، غربت، رشوت، سرکاری دفاتر میں عوام کی تباہی ملک کو پرتشدد تحریک کے لیے منظم کر رہی ہے۔ جماعت اسلامی کی تحریک عوامی امنگوں کی ترجمان ہے۔ عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ملک بحرانوں سے نجات پائے گا۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ بھارت کی داخلہ اور خارجہ پالیسی آر ایس ایس کے دہشتگردوں کے قبضہ میں ہے۔ جموں و کشمیر پر ظلم مسلسل جاری ہے اور پاکستان میں دہشتگردی کی ہر واردات کی پشت پر بھارت ہے۔ وزیراعظم عمران خان ایڈک ازم کی بنیاد پر بھارت کے خلاف جذباتی بیان داغ دیتے ہیں لیکن قومی متفقہ کشمیر پالیسی اور بھارت کے خلاف جارحانہ سفارتی ایکشن پلان بنانے کے لیے تیار نہیں۔ بدقسمتی ہے کہ حکومت کا غیر ذمہ دارانہ اور غیرسنجیدہ رویہ سیاست میں فاصلے بڑھا رہا ہے جس کا سراسر نقصان مسئلہ کشمیر کا اور فائدہ بھارت کو ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ22 کروڑ عوام کے دل، جذبات جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=4124