12

 حجاب اللہ کی جانب سے خاتون کے لیے ایک تحفہ ہے، محترمہ معصومہ نقوی

  • News cod : 41257
  • 11 دسامبر 2022 - 9:04
 حجاب اللہ کی جانب سے خاتون کے لیے ایک تحفہ ہے، محترمہ معصومہ نقوی
خطاب میں محترمہ معصومہ نقوی کا کہنا تھا کہ دشمنان اسلام کی ہمیشہ سے یہی کوشش رہی کہ دین اسلام کے بنیادی احکامات اور قوانین خدا میں اپنی مرضی کی توجیحات شامل کر کے انہیں یکسر تبدیل کر دیں ، حجاب اسلامی کے خلاف جاری موجودہ سازشی لہر اسی لیے ہے کہ خواتین نام نہاد آزادی کے حصول کے لیے اپنے حجاب سے روگردانی کریں تاکہ اسلامی معاشرہ مزید کھوکھلا اور غیر متحرک و بے اثر ہوجائے۔

وفاق ٹائمز، مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین چنیوٹ کی جانب سے زن زندگی آزادی اسلام کی نگاہ میں کے عنوان سے ایک نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں عالمہ محترمہ گلشن بتول ، صدر ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین چینیوٹ محترمہ عابدہ عرفان اور مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے خطاب کیا ۔

تقریب میں سابقہ مرکزی رہنما ڈاکٹر ردا فاطمہ نے بھی شرکت کی اپنے خطاب میں محترمہ معصومہ نقوی کا کہنا تھا کہ دشمنان اسلام کی ہمیشہ سے یہی کوشش رہی کہ دین اسلام کے بنیادی احکامات اور قوانین خدا میں اپنی مرضی کی توجیحات شامل کر کے انہیں یکسر تبدیل کر دیں ، حجاب اسلامی کے خلاف جاری موجودہ سازشی لہر اسی لیے ہے کہ خواتین نام نہاد آزادی کے حصول کے لیے اپنے حجاب سے روگردانی کریں تاکہ اسلامی معاشرہ مزید کھوکھلا اور غیر متحرک و بے اثر ہوجائے۔

انہوں نے کہا مسلمان خواتین اللہ تعالی پر ایمان رکھتی ھیں اور پردہ کا حکم خدا کی جانب سے ہے جو کہ خواتین کے تحفظ وقار اور ان کی عزت میں اضافے کا باعث ہے حجاب کبھی بھی کسی معاشرے کی ترقی میں رکاوٹ نہیں بنا بلکہ تاریخ اسلام گواہ ھے کہ محجبہ خواتین نے مردوں کے شانہ بشانہ ہر میدان میں اپنا کردار پیش کیا ہے۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=41257