8

سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کی فراہمی، جھل مگسی، بلوچستان

  • News cod : 41536
  • 18 دسامبر 2022 - 13:50
سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کی فراہمی، جھل مگسی، بلوچستان
اس کے علاوہ جھل مگسی میں فراہمی آب کے منصوبہ میں وسیع پیمانے پر پروجیکٹس نصب کئے جا چکے ہیں جس سے تمام علاقہ مکین بغیر مسلک و مکتب، کے استفادہ کررہے ہیں

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں اور زہرا اکیڈمی، کراچی کے زیر اہتمام اور شیعہ علماء کونسل پاکستان جھل مگسی، بلوچستان کے زیر انتظام سیلاب متاثرین کیلئے مستقل بنیادوں پر سرگرمیاں جاری ہیں اور اب 300 عدد، رضائیاں(لحاف) متاثرین کی خدمت میں مکمل عزت و شرف، مسالک و مکاتب سے بالاتر ہوکر اور استحقاق کے پیش نظر، رضاکاروں نے ان کے گھروں کی دہلیز پر پہنچائیں۔
اس موقع پر قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کا سلام اور پیغام بھی پہنچایا۔
الحمداللہ، گذشتہ 4 ماہ سے بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں مختلف امور میں فعالیت انجام دی جارہی ہیں، اور اس سلسلے میں اشیائے خورد و نوش، تبرک، خیمہ جات، ترپال(سائبان)، مچھر دانیاں، میڈیکل کیمپس، فراہمی آب، مکانات کیلئے سامان کی فراہمی اور ہنگامی امور جیسے دیگر امور میں فعالیت انجام پذیر ہورہی ہیں۔
الحمدللہ، جھل مگسی، بلوچستان میں متاثرین کو ان کے گھروں، خیموں اور جائے پناہ تک تبرک فراہم کیا جاتا رہا اور اس کے علاوہ 250 گھرانوں کو اشیائے خورد و نوش اور مچھر دانیاں بھی فراہم کی گئی تھیں اور اب 300 رضائیاں(لحاف) متاثرین کے گھروں تک پہنچائی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ جھل مگسی میں فراہمی آب کے منصوبہ میں وسیع پیمانے پر پروجیکٹس نصب کئے جا چکے ہیں جس سے تمام علاقہ مکین بغیر مسلک و مکتب، کے استفادہ کررہے ہیں، اسکے علاوہ 10 سے زائد مقامات پر مساجد تعمیر کی گئی ہیں اور بعض کی مرمت بھی کی گئی ہے، مزید برآں، خواتین و مرد حضرات کیلئے عشرہ مجالس کا انعقاد، تبرک امام حسین علیہ السلام کی فراہمی، ماہ رمضان المبارک میں تبلیغاتی سینٹرز کا قیام، ایام شہادت امیرالمومنین علی علیہ السلام کی مناسبت سے مجالس کا انعقاد اور اجتماعی قربانی جیسے بیشتر پروجیکٹس میں سارا سال خدمات انجام دی جاتی ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=41536