6

کس نے توشہ خانہ سے کتنا استفادہ کیا، ہائیکورٹ نے تفصیلات طلب کر لیں

  • News cod : 41564
  • 19 دسامبر 2022 - 12:19
کس نے توشہ خانہ سے کتنا استفادہ کیا، ہائیکورٹ نے تفصیلات طلب کر لیں
وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ توشہ خانہ کے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کی جا سکتیں۔ درخواست گزار نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ 1947 سے اب تک توشہ خانہ سے کس نے کتنے تحائف حاصل کیے، تفصیلات فراہم کی جائیں۔

وفاق ٹائمز، ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے توشہ خانہ سے دییے جانیوالے تمام تحائف کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے وفاق کو 16 جنوری تک تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنیوالوں کی تفصیلات کی فراہمی کیلئے شہری منیر احمد نے درخواست دائر کی تھی جس پر جسٹس عاصم حفیظ نے سماعت کی۔

وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ توشہ خانہ کے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کی جا سکتیں۔ درخواست گزار نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ 1947 سے اب تک توشہ خانہ سے کس نے کتنے تحائف حاصل کیے، تفصیلات فراہم کی جائیں۔ درخواست گزار نے رائیٹ آف انفارمیشن ایکٹ کے تحت تفصیلات فراہم کرنے کی استدعا کی تھی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=41564