6

ملک بھر میں مہنگائی و بد امنی کا طوفان برپا ہے، علامہ شبیر حسن میثمی

  • News cod : 41709
  • 24 دسامبر 2022 - 15:38
ملک بھر میں مہنگائی و بد امنی کا طوفان برپا ہے، علامہ شبیر حسن میثمی
صبح کا گھر سے نکلا ہوا شخص شام کو خالی ہاتھ واپس لوٹتا ہے۔ آخر ایسا کب تک چلے گا؟

وفاق ٹائمز ، مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن کہتے ہیں اس وقت پورے ملک میں مہنگائی اور بد امنی کا ایک طوفان برپا ہے، لوگ دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہیں۔ صبح کا گھر سے نکلا ہوا شخص شام کو خالی ہاتھ واپس لوٹتا ہے۔ آخر ایسا کب تک چلے گا؟ انسان انسان کو کچل رہا ہے، اسٹریٹ کرائم بڑھتے جا رہے ہیں اور ہمارے سیاستدانوں کو فقط سیاست کی پڑی ہے۔ نہ غریب کا خیال نہ ملک کی فکر، آخر کب تک؟! پاکستان ایک عظیم ملک ہے قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کی کوششیں تو غریب عوام کو سہولیات فراہم کرنا تھیں مگر آج سہولیات تو دور کی بات، غریب روٹی کے لیے پریشان ہے۔

قائد کے افکار سے مکمل استفادہ کر کے ملک میں خوشحالی کے لیے مل کر جدوجہد کرنا ہوگی۔ ایک طرف سیلاب زدگان کی مشکلات کی طرف توجہ رہے کہ اس وقت سخت سردی کے عالم میں لوگ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، مکانات کی تباہی کے بعد اب وہ وہ ٹینٹ میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ ایسے بھی بہت سے خاندان ہیں جن کے پاس ٹینٹ بھی نہیں ہے اور وہ شدید سردی میں ٹھٹر رہے ہیں، ان تمام حالات کا ذمہ دار آخر کون؟؟؟؟؟

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=41709