12

علامہ سيد حسنین عباس گردیزی کے اعزاز میں ظہرانہ، دینی، قومی اور تبلیغی امور پر تبادلہ خیال

  • News cod : 42169
  • 31 دسامبر 2022 - 14:28
علامہ سيد حسنین عباس گردیزی کے اعزاز میں ظہرانہ، دینی، قومی اور تبلیغی امور پر تبادلہ خیال
اس موقع پر میزبان شخصیت کی طرف سے موسسہ باقرالعلوم کے اسٹاف اورمجلس وحدت مسلمین قم کی کابینہ کے اراکین بھی مدعو تھے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، تفصیلات کے مطابق قم المقدس ایران میں مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری امورِ خارجہ اور مجلس علمائے امامیہ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے نورالھدیٰ ٹرسٹ پاکستان کے چئیرمین اورمجلس علمائے شیعہ پاکستان کے سربراہ مولانا حسنین عباس گردیزی کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

اس موقع پر میزبان شخصیت کی طرف سے موسسہ باقرالعلوم کے اسٹاف اورمجلس وحدت مسلمین قم کی کابینہ کے اراکین بھی مدعو تھے۔

حاضرین نے اس نشست میں جہاں بزرگان سے ماضی کےتنظیمی تجربات اور پاکستان کے حالات کے حوالےسے بات چیت کی وہیں ڈاکٹر سيد شفقت شیرازی نے امام الباقر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے مختلف اداروں ، حوزہ علمیہ امام باقر وموسسہ باقر العلوم والباقر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ، باقرالعلوم ویلفیئر اینڈ ایجوکیشنل سوسائٹی اور مجلس علمائے امامیہ کا بھی مفصّل تعارف کرایا۔ مہمان شخصیت نے جہاں مذکورہ اداروں کی کارکردگی کو سراہا وہیں مجلس علمائے شیعہ پاکستان کے اہداف اور پالیسیوں پر بھی بات کی نیز مبلغین کے حوالے سے مزید کام کرنے کی ضرورت و اہمیت کو بیان کیا۔ حاضرین نے بھی گفتگو میں بھرپور حصّہ لیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=42169