3

سانحہ مچھ کے شہیدوں کے یتیم بچوں کا ریاست سے آج بھی سوال؟؟ علامہ شبیر حسن میثمی

  • News cod : 42265
  • 04 ژانویه 2023 - 17:43
سانحہ مچھ کے شہیدوں کے یتیم بچوں کا ریاست سے آج بھی سوال؟؟ علامہ شبیر حسن میثمی
اپنے ایک بیان میں ایس یو سی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ میں اس ملک کے تمام ریاستی اداروں سے اپیل کرتا ہوں کہ ان تمام واقعات کے حقائق منظر عام پر لائیں اور یتیم بچوں کو انکے سوال کا جواب دیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا سانحہ مچھ کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پتہ نہیں آج تک جتنے بھی حادثات و سانحات ہوئے ہیں، ایک کے حقائق بھی منظر عام پر نہیں لائے گئے، کیا شہیدوں کا خون ریاست سے سوال نہیں کرتا، کیا وہ بچہ جو دو سال پہلے اس دنیا میں آیا، کیا دو سال بعد اپنی ماں سے سوال نہیں کریگا کہ اماں ہمارے بابا کو کس نے شہید کیا۔؟

میں اس ملک کے تمام ریاستی اداروں سے اپیل کرتا ہوں کہ ان تمام واقعات کے حقائق منظر عام پر لائیں اور یتیم بچوں کو ان کے سوال کا جواب دیں، اس وقت بھی دہشتگردی کا بازار گرم کرنے کہ کوشش کی جا رہی ہے، تمام ادارے عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں اور مکمل طور پر امن و امان کے سلسلے میں کوششیں تیز کریں، ہم ہر ممکن تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=42265