14

ولادت حضرت زہرا س کی مناسبت سے مؤسسة الکوثر نجف اشرف میں کانفرنس منعقد

  • News cod : 42433
  • 13 ژانویه 2023 - 14:09
ولادت حضرت زہرا س کی مناسبت سے مؤسسة الکوثر نجف اشرف میں کانفرنس منعقد
اس کانفرنس میں جہاں حوزہ علمیہ نجف اشرف کی بزرگ شخصیات نے شرکت کی وہاں پر نجف اشرف میں مقیم پاکستان ،آذربائجان،سعودی عرب ، لبنان، افریقہ، افغانستان، انڈیا اور ترکی کے طلباء نے بھی بھرپور شرکت کی

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، مؤسسة الکوثر نے قاعہ علویہ نجف اشرف کے خوبصورت آڈیٹوریم میں جناب زہراء سلام اللہ علیہا کی ولادت کی مناسبت سے آٹھواں عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا۔

اس کانفرنس میں نجف اشرف کے مراجع عظام کے مکاتب کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ حجۃ الاسلام والمسلمین سید جواد الخوئی دامت برکاتہ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ علی ابو صادق دامت برکاتہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید باقر مصباح ؎دامت برکاتہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید رشید دامت برکاتہ ، حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد علی بحر العلوم دامت برکاتہ ، حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ احمد الصافی دامت برکاتہ ، حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ حسن جعفری دامت برکاتہ اور حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ اسحاق نجفی دامت برکاتہ نے شرکت کی۔

اس کانفرنس میں جہاں حوزہ علمیہ نجف اشرف کی بزرگ شخصیات نے شرکت کی وہاں پر نجف اشرف میں مقیم پاکستان ،آذربائجان،سعودی عرب ، لبنان، افریقہ، افغانستان، انڈیا اور ترکی کے طلباء نے بھی بھرپور شرکت کی۔

کانفرنس کاباقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہواجبکہ افتتاحی خطاب جناب الشیخ احمد عاملی دامت برکاتہ نے کیا۔

استاد حوزہ سماحۃ علامہ السيدمنیر الخباز دامت برکاتہ اور سماحۃ السيد صادق الخرسان دامت برکاتہ نے کانفرنس میں اظہار خیال کیا۔

آخر میں مفسر قرآن اور آیت اللہ العظمی سید علی حسینی السیستانی دام ظلہ کے وکیل علامہ شیخ محسن علی النجفی دام ظلہ نے خطاب فرمایا اور حوزہ علمیہ کے اساتذہ کرام اورطلاب عظام کا شکریہ ادا کیا

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=42433