3

مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا

  • News cod : 42722
  • 15 ژانویه 2023 - 13:49
مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا
مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی نئی کابینہ کا اعلان کر دیا۔ نو منتخب کابینہ کا اعلان مرکزی نائب صدر علامہ احمد اقبال رضوی نے کیا اور نومنتخب کابینہ سے حلف لیا۔

وفاق ٹائمز، مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی نئی کابینہ کا اعلان کر دیا۔ نو منتخب کابینہ کا اعلان مرکزی نائب صدر علامہ احمد اقبال رضوی نے کیا اور نومنتخب کابینہ سے حلف لیا۔ مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، علامہ مبارک موسوی سمیت دیگر رہنماوں نے بھی شرکت کی۔ لاہور میں منعقد خصوصی اجلاس کابینہ کا اعلان ہوا۔ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر، علامہ حسن رضا ہمدانی سینیئر نائب صدر، سید حسن کاظمی جنرل سیکرٹری، سید حسین زیدی سیکرٹری سیاسیات، شیخ عمران سیکرٹری فلاح و بہبود، رائے ناصر علی رابطہ سیکرٹری اور مظہر عباس جعفری کو سیکرٹری تنظیم سازی منتخب کیا گیا۔

اس موقع پر منتخب عہدیداروں کا کہنا تھا کہ وہ تنظیم کی فلاح وبہبود اور ترقی کیلئے نیک نیتی سے اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ اور ملک کی ترقی میں بھی اپنا حصہ ڈالیں گے۔ اس موقع پر صوبائی صدر سید علی اکبر کاظمی کا کہنا تھا کہ آنے والے انتخابات میں ایم ڈبلیو ایم بھرپور حصہ لے گی۔ جبکہ بلدیاتی انتخابات کیلئے بھی ہمارا ہوم ورک مکمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اور جنرل الیکشن میں ہم اپنے انتخابی نشان خیمہ سے حصہ لیں گے، اس حوالے سےخصوصی انتخابی اور رابطہ مہم چلائی جائے گی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=42722