20

برسی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کا اجتماع 4، 5 مارچ کو لاہور میں منعقد ہو گا

  • News cod : 42929
  • 18 ژانویه 2023 - 19:48
برسی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کا اجتماع 4، 5 مارچ کو لاہور میں منعقد ہو گا
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے بانی مرکزی صدر، سفیر انقلاب شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 28 ویں برسی کا عظیم الشان اجتماع 4، 5 مارچ کو لاہور میں منعقد ہو گا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے بانی مرکزی صدر، سفیر انقلاب شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 28 ویں برسی کا عظیم الشان اجتماع 4، 5 مارچ کو لاہور میں منعقد ہو گا۔

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید معمر نقوی کے مطابق مرقد شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی علی رضا آباد لاہور میں برسی ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کے اجتماع میں ملک کے گوش وکنار سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سے منسلک طلباء، ڈاکٹر محمد علی نقوی کے عزیز و اقربا اور شہید کی سیاسی، تنظیمی، تعلیمی، فلاحی اور نہضتی جد وجہد میں شامل رہنے والے رفقاء اور قومی تنظیموں کے رہنما و ملت جعفریہ عمائدین شریک ہوں گے۔ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کے عظیم الشان اجتماع کا مکمل ایجنڈا اور تقریبات کی تفصیل بعد میں آئیگی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=42929