6

توہین صحابہ ترمیمی بل کو مسترد کرتے ہیں، عوام سٹرکوں پر آنے کیلئے آمادہ رہے، علامہ ناظر عباس تقوی

  • News cod : 43010
  • 21 ژانویه 2023 - 9:59
توہین صحابہ ترمیمی بل کو مسترد کرتے ہیں، عوام سٹرکوں پر آنے کیلئے آمادہ رہے، علامہ ناظر عباس تقوی
سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے بیان میں ایس یو سی کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ فوجداری ترمیمی بل 298A) 2021) کو مسترد کرتے ہیں، یہ بل ملک میں افراتفری، انتشار، بدامنی اور فرقہ واریت پھیلانے کی سازش ہے لہٰذا اس بل کو کسی بھی صورت منظور نہ کیا جائے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ فوجداری ترمیمی بل 2021ء کو ملت جعفریہ مسترد کرتی ہے، عوام اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے سٹرکوں پر آنے کیلئے آمادہ و تیار ہوجائے۔ سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے بیان میں ایس یو سی کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ فوجداری ترمیمی بل 298A) 2021) کو مسترد کرتے ہیں، یہ بل ملک میں افراتفری، انتشار، بدامنی اور فرقہ واریت پھیلانے کی سازش ہے لہٰذا اس بل کو کسی بھی صورت منظور نہ کیا جائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=43010