3

سویڈن میں قرآن پاک کی توہین جیسے نا پاک عزائم کی بھر پور مذمت کرتے ہیں، علامہ محمد رمضان توقیر

  • News cod : 43318
  • 25 ژانویه 2023 - 13:32
سویڈن میں قرآن پاک کی توہین جیسے نا پاک عزائم کی بھر پور مذمت کرتے ہیں، علامہ محمد رمضان توقیر
امت مسلمہ کو مسلکی مسائل میں الجھنے کی بجائے اس طرح کی قبیح حرکتوں اور انتہاءپسندی کے خلاف متحد و یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔اور اس قسم کے ناجائز آزادی رائے کا اظہار کرنے والوں کے خلاف شدید احتجاج کرنا چاہیے۔اس اہم ایشو پر یکجا ہو کر سویڈن کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانا یہ مسلم ممالک کی ذمہ داریوں میں سے ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انتہاءپسندی کی شدت اور کیا ہو گی کہ عالم انسانیت کی ہدایت و رہنمائی کےلئے نازل ہونے والی کتاب الہی کی توہین کی گئی۔انسان سوچ بھی نہیں سکتا کہ عظیم الہٰی آفاقی پیغام کی اس طرح توہین کی جائے۔سویڈن میں ہونے والی توہین قرآن سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کی کوشش کی گئی۔

امت مسلمہ کو مسلکی مسائل میں الجھنے کی بجائے اس طرح کی قبیح حرکتوں اور انتہاءپسندی کے خلاف متحد و یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔اور اس قسم کے ناجائز آزادی رائے کا اظہار کرنے والوں کے خلاف شدید احتجاج کرنا چاہیے۔اس اہم ایشو پر یکجا ہو کر سویڈن کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانا یہ مسلم ممالک کی ذمہ داریوں میں سے ہے۔

عالمی ادارے کے لئے بھی شرمناک ہے کہ وہ اس قبیح عمل کو صرف تکتے رہ جائیں۔ اس طرح کی قبیح حرکت اور توہین بین الاقوامی قوانین ، چارٹرز کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے۔ اس سنگین اقدام پر سویڈن حکومت کو مسلمانوں سے معافی مانگنے اور ملزمان کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=43318