6

مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی جانب سے رجب کے اعتکاف کے انتظامات مکمل

  • News cod : 43495
  • 30 ژانویه 2023 - 16:55
مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی جانب سے رجب کے اعتکاف کے انتظامات مکمل
محترمہ معصومہ نقوی کو بتایا گیا کہ خواتین کی بھرپور آمادگی کے اظہار پر اس سال لاہور میں تین جگہوں پر اعمال ام داود کا اہتمام کیا جا رہا ہے ان شاء اللہ ان ایام بیض و اعتکاف میں خواتین کی بھرپور شرکت ہوگی۔

وفاق ٹائمز ،  ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی ایران سے واپسی پر لاہور پہنچیں جہاں انہوں نے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور کی تحصیل صدور سے ملاقات کی جس میں انہیں ایام بیض کے اعتکاف کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

محترمہ معصومہ نقوی کو بتایا گیا کہ خواتین کی بھرپور آمادگی کے اظہار پر اس سال لاہور میں تین جگہوں پر اعمال ام داود کا اہتمام کیا جا رہا ہے ان شاء اللہ ان ایام بیض و اعتکاف میں خواتین کی بھرپور شرکت ہوگی۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=43495