12

اسرائیل کو تسلیم کیا تو خادم الحرمین الشریفین نہیں، خادم امریکہ و اسرائیل ہوں گے،جماعت اسلامی

  • News cod : 4354
  • 26 نوامبر 2020 - 1:43
اسرائیل کو تسلیم کیا تو خادم الحرمین الشریفین نہیں، خادم امریکہ و اسرائیل ہوں گے،جماعت اسلامی
حوزہ ٹائمز|سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ محمد بن سلمان نے اسرائیل کو تسلیم کیا تو خادم الحرمین الشریفین نہیں بلکہ خادم امریکہ و اسرائیل ہوں گے۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ محمد بن سلمان نے اسرائیل کو تسلیم کیا تو خادم الحرمین الشریفین نہیں بلکہ خادم امریکہ و اسرائیل ہوں گے۔ پاکستان کے عوام اس فیصلے کو تسلیم نہیں کریں گے۔ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور دباؤ کو برداشت کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنوں میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی خبریں آ رہی ہیں۔ اسرائیل کو تسلیم کرنا عالم اسلام، مسجد اقصیٰ اور فلسطین کے عوام سے غداری ہے۔ پاکستان کے عوام اس فیصلے کو تسلیم نہیں کریں گے۔ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور دباؤ کو برداشت کریں۔ محمد بن سلمان نے اسرائیل کو تسلیم کیا تو خادم الحرمین الشریفین نہیں بلکہ خادم امریکہ و اسرائیل ہوں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=4354