20

سیدہ معصومہ فاطمہ سے منسوب بیت النور میں اہلسنت علمائے کرام کی حاضری

  • News cod : 43671
  • 01 فوریه 2023 - 17:13
سیدہ معصومہ فاطمہ سے منسوب بیت النور میں اہلسنت علمائے کرام کی حاضری
اس موقع پر مولانا عارف قریشی،منقبت خواں علی رضا، مولانا ذکا ء الحسینی اور شاکر القادری نے بارگاہِ سیدہ میں خراجِ عقیدت پیش کیا اور اشکبار آنکھوں سے خصوصی دعا کی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، امت واحدہ پاکستان کے 40رکنی وفد کا دورہ ایران جاری ہے۔

سفرِ ایران کے پانچویں روز وفد نے قم شہر میں بی بی سیدہ معصومہ فاطمہ سے منسوب بیت النور میں حاضری دی اور نوافل ادا کیے۔

اس موقع پر مولانا عارف قریشی،منقبت خواں علی رضا، مولانا ذکا ء الحسینی اور شاکر القادری نے بارگاہِ سیدہ میں خراجِ عقیدت پیش کیا اور اشکبار آنکھوں سے خصوصی دعا کی۔

اس موقع پر سالارِ قافلہ علامہ محمد عباس وزیری نے خصوصی گفتگو میں فرمایا کہ سیدہ فاطمہ معصومہ پرہیزگار ترین خواتین میں سے تھیں جو عالمہ اور محدثہ تھیں ۔
شیعہ سنی کتب میں آپ (سلام اللہ علیہا) سے متعدد حدیثیں نقل ہوئی ہیں۔ عبادت اور زہد آپ (سلام اللہ علیہا) کی وجہ شہرت تھی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=43671