7

جیکب آباد میں “نامنظور اسرائیل” ریلی+تصاویر

  • News cod : 4394
  • 27 نوامبر 2020 - 14:37
جیکب آباد میں “نامنظور اسرائیل” ریلی+تصاویر
حوزہ ٹائمز|آئی ایس او پاکستان کے مرکزی کال پر ضلع جیکب آباد میں آئی ایس او پاکستان لاڑکانہ ڈویزن اور ایم ڈبلیو ایم ضلع جیکب آباد کی طرف سے مرکزی امام بارگاہ سے ڈسٹرکٹ پریس کلب تک ریلی نکالی گئی.

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق آج آئی ایس او پاکستان کے مرکزی کال پر ضلع جیکب آباد میں آئی ایس او پاکستان لاڑکانہ ڈویزن اور ایم ڈبلیو ایم ضلع جیکب آباد کی طرف سے مرکزی امام بارگاہ سے ڈسٹرکٹ پریس کلب تک ریلی نکالی گئی ۔

ریلی سے آئی ایس او کے رہنماء برادر طاھر حسین مہدوی,برادر ذاکر علی شاہ, مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آبا کے سیکریٹری جنرل برادر نظیر حسین جعفری برادر سالار نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم دفتر خارجہ کی طرف سے جاری کیے ہوئے بیان کی سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہیں اور ہم پاکستان کے باضمیر بیٹے ہیں کبھی بھی ناجائز صیہونی ریاست اسرائیل کو قبول نہیں کرینگے اگر قبول کیا گیا تو پورے پاکستان میں شیعان حیدر کرار جمع ہونگے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=4394