5

عہد حاضر میں دین اور حق کے لیے جدوجہد کرنے والوں کے لیے امام موسیٰ کاظم ؑ کی مزاحمتی زندگی ایک عظیم نمونہ عمل ہے،سیدہ معصومہ نقوی

  • News cod : 44184
  • 17 فوریه 2023 - 17:35
عہد حاضر میں دین اور حق کے لیے جدوجہد کرنے والوں کے لیے امام موسیٰ کاظم ؑ کی مزاحمتی زندگی ایک عظیم نمونہ عمل ہے،سیدہ معصومہ نقوی
امام موسٰی کاظم علیہ السلام کو ایسے حالات درپیش تھے جن کے پیش نظر وہ کھل کر ظالم حکمرانوں کے خلاف عملی جدوجہد انجام نہیں دے سکتے تھے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شہادت امام موسی کاظم علیہ سلام کے موقع پر مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سیدہ معصومہ نقوی نے کہا کہ باب الحوائج امام موسی کاظم علیہ سلام کی المناک شہادت کے موقع پر تمام عالم اسلام اور بالخصوص امام زمان عج کی خدمت اقدس میں تعزیت و تسلیت پیش کرتی ہوں انہوں نے کہا کہ شہادت اور زندان کی تاریکیاں حق پرستوں کے لیے اعزاز اور خدا کی عنایت میں سے ہے۔ حق کی خاطر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنا آزاد انسان کی نشانی ہے امام مظلوم نے آئمہ علیہم السلام میں سب سے زیادہ قید کی زندگی گزاری اور زندان میں ہی شہید ہوئے۔

ان کا کہنا تھا امام موسٰی کاظم علیہ السلام کو ایسے حالات درپیش تھے جن کے پیش نظر وہ کھل کر ظالم حکمرانوں کے خلاف عملی جدوجہد انجام نہیں دے سکتے تھے، لہذا انہوں نے انتہائی مخفیانہ انداز میں اور تقیہ اپناتے ہوئے ظالم حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رکھی ان کا مزید کہنا تھا ہم پیروان امامت کو آئمہ علیھم السلام کی دی گئ قربانیوں اور دین مبین کی خاطر کی گئ انتھک جدوجہد کا قدرداں ہوتے ہوئے اس راہ پر عمل پیرا ہونا چاہیے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=44184

ٹیگز