8

دہشتگردانہ واقعات قوم و قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، آئی ایس او

  • News cod : 44212
  • 18 فوریه 2023 - 18:16
دہشتگردانہ واقعات قوم و قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، آئی ایس او
محمد حیدر نقوی نے کہا کہ دہشتگردانہ واقعے میں زخمی ہونے والے تمام سیکیورٹی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔

وفاق ٹائمز، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے ترجمان سید محمد حیدر نقوی نے کہا ہے کہ کراچی پولیس چیف کے دفتر پر دہشتگردوں کے حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ اپنے مذمتی بیان میں ترجمان آئی ایس او کراچی نے کہا کہ ملک میں ایک بار پھر دہشتگردانہ کاروائیوں کا ہونا تشویشناک ہے، دہشتگردوں نے بزدلانہ کارروائی کرکے اپنے ناپاک عزائم پورے کرنے کی ناکام کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ ایسے بزدلانہ واقعات قوم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

محمد حیدر نقوی نے کہا کہ دہشتگردانہ واقعے میں زخمی ہونے والے تمام سیکیورٹی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=44212