5

معروف مذہبی و سماجی شخصیت ثاقب اکبر نقوی رضائے الہی سے انتقال کرگئے

  • News cod : 44349
  • 21 فوریه 2023 - 20:58
معروف مذہبی و سماجی شخصیت ثاقب اکبر نقوی رضائے الہی سے انتقال کرگئے
مرحوم امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، امامیہ آرگنائزیشن، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ، اخوت اکیڈمی، البصیرہ اور ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے خدمات انجام دیتے رہے، آپ کی زندگی جہد مسلسل سے عبارت ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ممتاز دانشور، محقق، داعی اتحاد بین المسلمین، ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور سربراہ البصیرہ، انجینئر، ادیب، علمی تنظیمی اور قومی شخصیت سید ثاقب اکبر نقوی آج داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔ مرحوم امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، امامیہ آرگنائزیشن، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ، اخوت اکیڈمی، البصیرہ اور ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے خدمات انجام دیتے رہے، آپ کی زندگی جہد مسلسل سے عبارت ہے۔

سید ثاقب اکبر ایک عالم، محقق، دانشور، شاعر، مترجم، ہونے کے ساتھ ساتھ سماجی اور سیاسی شخصیت بھی تھے۔ آپ کی گوناں گوں سیاسی اور سماجی مصروفیات کے باوجود آپ کی علمی خدمات بھی کم نہیں، آپ نے قرآنیات، عرفان، فلسفہ، جدید عصری مسائل، سماجیات، اخلاقیات، اتحاد امت، بین الادیان ہم آہنگی، حالات حاضرہ، عالمی و علاقائی سیاسی مسائل، نعت، غزل، مرثیہ، سلام وغیرہ پر قلم جنبانی فرمائی۔ آپ کی متعدد کتب زیور طباعت سے آراستہ ہو چکی ہیں جبکہ بہت سا کام تشنع اشاعت ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=44349