15

سلام فرماندہ ترانے کا پارٹ2 رواں ہفتے جمعہ کو پیش کیا جائیگا

  • News cod : 44600
  • 01 مارس 2023 - 14:52
سلام فرماندہ ترانے کا پارٹ2 رواں ہفتے جمعہ کو پیش کیا جائیگا
پارٹ2 کی پہلی ویڈیو نشر ہونے کہساتھ ہی ماح گروہ کے تعاون سے یہ ترانہ ایران کے مختلف شہروں میں پیش کیا جائیگا، ذرائع کے مطابق اس سلسلے کا پہلا پروگرام ایران کے شہر یزد میں منعقد ہوگا۔

وفاق ٹائمز ، ولادت باسعادت امام زمان علیہ السلام کے موقع پر سلام فرماندہ ترانے کا پارٹ2 بروز جمعہ 3 مارچ ایرانی وقت کے مطابق رات 8 بجے ایران ٹی وی کے چینل 3 پر نشر کیا جائے گا۔ فارس نیوز کے مطابق سلام فرماندہ ترانے کا پارٹ2 نیمہ شعبان کی مناسبت سے امام زمانہ علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر گروہ ماح “ملت امام حسین(ع)” کی نئی پیشکش کے طور پر 3 مارچ بروز جمعہ کو اس کی نقاب کشائی ہوگئی اور اسے ایرانی وقت کے مطابق رات 8 بجے پہلی بار ایران ٹی وی کے چینل3 پر نشر کیا جائے گا۔ گروہ “ماح” کا تیار کیا گیا یہ نیا ترانہ محمد ابوذر روحی اور ان کے ہمراہ دیگر سرود گروہوں کی آواز میں تقریباً دس ہزار بچوں اور نوجوانون کے ہمراہ مسجد مقدس جمکران میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پارٹ2 کی پہلی ویڈیو نشر ہونے کے ساتھ ہی ماح گروہ کے تعاون سے یہ ترانہ ایران کے مختلف شہروں میں پیش کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق اس سلسلے کا پہلا پروگرام ایران کے شہر یزد میں منعقد ہوگا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=44600