43

عراق، 1600 یونیورسٹی طالبات نے حضرت عباس(ع) کی بارگاہ میں وطن کی خدمت کا حلف اٹھایا

  • News cod : 44675
  • 03 مارس 2023 - 18:19
عراق، 1600 یونیورسٹی طالبات نے حضرت عباس(ع) کی بارگاہ میں وطن کی خدمت کا حلف اٹھایا
حلف اٹھانے والی طالبات نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں گریجویشن و حلف برداری کی تقریب کے انعقاد پر بے پناہ مسرت کا اظہار کیا

وفاق ٹائمز، بنات الکفیل گریجویشن تقریب: 1600 یونیورسٹی طالبات نے حضرت عباس(ع) کی بارگاہ میں وطن کی خدمت کا حلف اٹھایا.
الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی طرف سے منعقد کی گئی بنات الکفیل گریجویشن تقریب کے ضمن میں عراق کی مختلف یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہونے والی 1600 طالبات نے آج بروز جمعرات بوقت صبح روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں وطن کی خدمت کی قسم کھائی۔
اس کے بعد حضرت عباس(ع) کی ضریح مبارک کے سامنے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی مجلس ادارہ کے رکن ڈاکٹر عباس موسوی نے طالبات سے وفاداری اور ایمانداری کے ساتھ وطن اور انسانیت کی خدمت کا حلف لیا۔
حلف اٹھانے والی طالبات نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں گریجویشن و حلف برداری کی تقریب کے انعقاد پر بے پناہ مسرت کا اظہار کیا اور اسے اپنی زندگی میں تبدیلی کا نقطۂ آغاز قرار دیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=44675