12

آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی توقعات کے مطابق ماہ رمضان کب شروع ہو گا

  • News cod : 45032
  • 14 مارس 2023 - 16:45
آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی توقعات کے مطابق ماہ رمضان کب شروع ہو گا
دفتر کی توقعات کے مطابق ہجری سال 1444ھ - 2023 عیسوی کے لیے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کا چاند نظر آنے کی تاریخ کچھ یوں ہے۔

وفاق ٹائمز کی روپرٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی(دام ظلہ الوارف) کے دفتر کی توقعات کے مطابق ہجری سال 1444ھ – 2023 عیسوی کے لیے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کا چاند نظر آنے کی تاریخ کچھ یوں ہے۔

اعلیٰ دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی(دام ظلہ الوارف) کے دفتر کی توقعات کے مطابق رمضان المبارک کے مہینے کا چاند 22 مارچ کی شام کو نظر آئے گا۔ اس تاریخ کو ہلال کو آنکھوں سے دیکھا جا سکے گا۔”

آیت اللہ سیستانی کے دفتر نے یہ بھی توقع ظاہر کی ہے کہ عید الفطر ( شوال کے مہینے کا آغاز ) جمعہ کی شام کو ہوگی، جو کہ 21 اپریل2023 کی مناسبت سے ہوگی، اورشوال کا چاند شام کو ہی بہت واضح بلندی پر دیکھے جانے کی توقع ہے۔”

اور دفتر کی سرکاری ویب سائٹ نے تمام عراقی گورنریٹس کے لیے رمضان کے مقدس مہینے کا کیلنڈر شائع کر دیا ہے۔واضح رہے کہ یہ توقع اعلی دینی قیادت کی رائے شمار نہیں ہوتی بلکہ یہ صرف ایک توقع ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=45032