4

ہیئت آئمہ مساجد کا اجلاس، رمضان کے پروگرام ترتیب دیئے گئے، علامہ حسین مسعودی

  • News cod : 45271
  • 22 مارس 2023 - 21:15
ہیئت آئمہ مساجد کا اجلاس، رمضان کے پروگرام ترتیب دیئے گئے، علامہ حسین مسعودی
اجلاس میں مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر سے اپیل کی گئی وہ امن و محبت اور رواداری کے جزبے کو فروغ دیں جبکہ حکومت اور ریاستی ادارے اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں ریلیف دیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ہیئت آئمہ مساجد امامیہ کا اجلاس علامہ محمد حسین مسعودی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں رمضان المبارک کے پروگراموں کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اس ماہ میں وفات خدیجۃ الکبریٰ، یوم شہادت حضرت علیؑ، یوم القدس، ولادت امام حسنؑ اور ہفتہ وحدت کے پروگرام منعقد ہونگے، جن سے مقامی علماء خطاب کریں گے جبکہ مساجد و امام بارگاہوں میں تقاریب منعقد ہونگی۔

اجلاس میں مولانا اکرام حسین ترمذی، آغا جعفر علوی، مولانا رجب علی بنگش، مولانا سرباز شگری، آغا مرزا حبیب، عبدالرزاق اورکزئی، مولانا مردان علی شاہ اور دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر سے اپیل کی گئی وہ امن و محبت اور رواداری کے جزبے کو فروغ دیں جبکہ حکومت اور ریاستی ادارے اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں ریلیف دیں تاکہ اس ماہ مقدس میں غریب آدمی اور اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ بھر سکے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=45271