23

مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے القدس ریلیاں منعقد ہوں گی، علامہ شبیر میثمی

  • News cod : 45706
  • 03 آوریل 2023 - 12:33
مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے القدس ریلیاں منعقد ہوں گی، علامہ شبیر میثمی
یوم علیؑ اور یوم القدس کے موقع پر ملک بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائیں

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کراچی پریس کلب پر علماء کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ملک بھر میں 18 رمضان المبارک سے یوم علی علیہ السلام کی مجالس و جلوس عزاء کا سلسلہ شروع ہو جائے گا جو 21 رمضان تک جاری رہے گا جبکہ 23 رمضان المبارک جمعۃ الوداع کو ملک بھر میں قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے اظہار ہمدردی و یکجہتی کے لیے القدس کی ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت اور سیکیورٹی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ یوم علیؑ اور یوم القدس کے موقع پر ملک بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائیں۔ پریس کانفرنس سے مرکزی نائب صدر حسنین مہدی، علامہ رضی حیدر، علامہ حسن رضا و دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=45706