9

قومی و ملی حوالوں سے علامہ غلام حسین انجم کی گرانقدر خدمات ناقابل فراموش ہیں، حجۃ الاسلام سید احمد رضوی

  • News cod : 46261
  • 16 آوریل 2023 - 21:22
قومی و ملی حوالوں سے علامہ غلام حسین انجم کی گرانقدر خدمات ناقابل فراموش ہیں، حجۃ الاسلام سید احمد رضوی
گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے معروف عالم دین حجت الاسلام والمسلمین غلام حسین انجم کی رحلت پر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے صدر حجۃ الاسلام سید احمد رضوی نے گہرے رنج و غم اظہا کیا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے معروف عالم دین حجت الاسلام والمسلمین غلام حسین انجم کی رحلت پر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے صدر حجۃ الاسلام سید احمد رضوی نے گہرے رنج و غم اظہا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی و ملی حوالوں سے مرحوم کی گرانقدر خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

انہوں نے تعزیتی پیغام میں کہاکہ مرحوم حجۃ الاسلام والمسلمین غلام حسین انجم اعلی اللہ مقامہ کی انتقال پر ملال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے تمام لواحقین کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتا ہوں اور دعا گو ہے کہ پروردگار عالم مرحوم و مغفور کے درجات بلند فرمائے اور محمد و آل محمد علیہم السلام کے ساتھ محشور فرمائے ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=46261