5

راولپنڈی، آئی ایس او شہید فخر الدین یونٹ کے زیراہتمام شب بیداری کا اہتمام

  • News cod : 46353
  • 18 آوریل 2023 - 23:17
راولپنڈی، آئی ایس او شہید فخر الدین یونٹ کے زیراہتمام شب بیداری کا اہتمام
رمضان المبارک میں دعا و مناجات کی محفل شب بیداری کا آغاز سورہ المؤمنون سے کیا گیا، جس کے بعد خطبہ نہج البلاغہ اور دعائے افتتاح کی تلاوت کی گئی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے شہید فخرالدین یونٹ علی پور کے زیراہتمام شب بیداری کا اہتمام کیا گیا۔

آئی ایس او راولپنڈی ڈویژن کے زیراہتمام شب بیداری کی محفل میں ڈویژنل نمائندگان اور یونٹ کے اراکین اور محبین سمیت اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ رمضان المبارک میں دعا و مناجات کی محفل شب بیداری کا آغاز سورہ المؤمنون سے کیا گیا، جس کے بعد خطبہ نہج البلاغہ اور دعائے افتتاح کی تلاوت کی گئی۔ ادارہ تربیت آئی ایس او کی کتاب آغاز سفر کا اسٹڈی سرکل بھی رکھا گیا۔ شب بیداری میں شریک حضرات سے علامہ شیخ قاسم مومنی نے خود سازی کے موضوع پر خطاب کیا۔

شب بیداری کا اختتام زیارت عاشورہ کی تلاوت سے کیا گیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=46353