2

معیشت کی تباہی،آئین کی پامالی کے بعد دہشتگردوں کو بھی آزاد چھوڑ دیا گیا ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

  • News cod : 46568
  • 25 آوریل 2023 - 18:35
معیشت کی تباہی،آئین کی پامالی کے بعد دہشتگردوں کو بھی آزاد چھوڑ دیا گیا ہے،علامہ راجہ ناصرعباس
انہوں نے مزید کہا کہ معیشت کی تباہی،آئین کی پامالی کے بعد دہشتگردوں کو بھی آزاد چھوڑ دیا گیا ہے،تاکہ الیکشن سےفرار کا راستہ ہموار ہوسکے،لیکن پاکستان کے غیور عوام بیدار ہیں وہ کبھی بھی اس ملک کے آئین کو پامال نہیں ہونے دینگے۔

وفاق ٹائمز، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے سوات میں سی ٹی ڈی تھانے پر ملک دشمن دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر جاری اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ سوات میں سی ٹی ڈی تھانے پر دہشتگردحملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،نا اہل حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی،بھوک،افلاس کے بعد دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معیشت کی تباہی،آئین کی پامالی کے بعد دہشتگردوں کو بھی آزاد چھوڑ دیا گیا ہے،تاکہ الیکشن سےفرار کا راستہ ہموار ہوسکے،لیکن پاکستان کے غیور عوام بیدار ہیں وہ کبھی بھی اس ملک کے آئین کو پامال نہیں ہونے دینگے۔سوات دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہوا، سانحہ کے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتاہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=46568