7

ایم ڈبلیو ایم کے سینئررہنما الیاس صدیقی وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی مقرر

  • News cod : 4658
  • 01 دسامبر 2020 - 20:37
ایم ڈبلیو ایم کے سینئررہنما الیاس صدیقی وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی مقرر
حوزہ ٹائمز|واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ گلگت بلتستان میں صوبائی حکومت کی تشکیل میں کامیاب ہوگئی ہے.

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایم ڈبلیوایم اور پی ٹی آئی کے درمیان انتخابی اتحاد اور صوبائی حکومت کی تشکیل کے ساتھ ساتھ حسب وعدہ پہلے ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی ایک ایک مخصوص نشست کی فراہمی کے بعد تحریک انصاف کی حکومت نے ایم ڈبلیوایم کے سینئررہنما،صوبائی ترجمان اور سابق چیئرمین بلدیہ گلگت الیاس صدیقی کی بحیثیت معاون خصوصی وزیراعلیٰ گلگت بلتستان تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ گلگت بلتستان میں صوبائی حکومت کی تشکیل میں کامیاب ہوگئی ہے ، اس حوالے سے انتخابات سےقبل ایم ڈبلیوایم اور پی ٹی آئی کے درمیان مرکز کی سطح پر طے شدہ فارمولے کے تحت مخصوص نشستوں کے بعد وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی کی تقرری عمل میں آئی ہے ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=4658