7

وہابیت خطے میں نفرت و دہشت گردی کا منبع ہے، ایران

  • News cod : 4710
  • 04 دسامبر 2020 - 0:17
وہابیت خطے میں نفرت و دہشت گردی کا منبع ہے، ایران
حوزہ ٹائمز|سعودی کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے ایک ٹویٹ کر کے دعوی کیا ہے کہ ایران کا رویہ اس بات کا سبب بنا ہے کہ سعودی عرب کے بہت سے عوام مارے جائيں۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سعودی کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے ایک ٹویٹ کر کے دعوی کیا ہے کہ ایران کا رویہ اس بات کا سبب بنا ہے کہ سعودی عرب کے بہت سے عوام مارے جائيں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے اس کے جواب میں جمعرات کو ایک ٹویٹ کر کے کہا ہے کہ سامراجی طاقتوں کی پروردہ وہابیت کئي عشروں سے مغربی ایشیا کے علاقے میں اور اس سے باہر بھی تعصب، نفرت اور دہشت گردی کا واحد منبع بنی ہوئي ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ سعودیوں کی جانب سے ابہام پیدا کرنے کی تمام تر کوششیں بھی اس کریہہ حقیقت کو نہیں چھپا سکتیں اور یمن میں سعودی عرب کے جرائم، خاشقجی قتل کا بدنام زمانہ کیس اور اسی طرح کے بہت سے دیگر معاملے ان کے کارناموں میں شامل ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ آل سعود کا تازہ کارنامہ، فلسطینیوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی کی اصل حامی یعنی صیہونی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہے، کہا ہے کہ کشیدگي پیدا کرنے کی پالیسی اب جاری نہیں رکھی جا سکتی اور آل سعود کو یہ رویہ بدلنا ہی ہوگا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=4710