7

سعودی عرب اور اسرائیل کا مقصد خطے کا امن امان تباہ کرنا ہے، علامہ وحیدی

  • News cod : 4722
  • 04 دسامبر 2020 - 14:18
سعودی عرب اور اسرائیل کا مقصد خطے کا امن امان تباہ کرنا ہے، علامہ وحیدی
حوزہ ٹائمز|امام جمعہ حجت السلام علامہ اشفاق وحیدی نے آج جمعہ کے خطبے میں انسانیت کے قتل عام پر گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ جہان جہان پر انسانیت کا قتل عام ہو رہا ہے مذمت کرتے ہیں، سعودی اور اسرائیلی دونوں کا ایک ہی ایجنڈا ہے خطے میں امن امان کو تباہ کرنا اور اسرائیلی ایجنڈا ایران عراق اور شام میں دھشت گردی کے واقعات میں ملوث ہیں۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امام جمعہ  کانبرا آسٹریلیا حجت السلام علامہ اشفاق وحیدی نے آج جمعہ کے خطبے میں انسانیت کے قتل عام پر گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ جہان جہان پر انسانیت کا قتل عام ہو رہا ہے مذمت کرتے ہیں، سعودی اور اسرائیلی دونوں کا ایک ہی ایجنڈا ہے خطے میں امن امان کو تباہ کرنا اور اسرائیلی ایجنڈا ایران عراق اور شام میں دھشت گردی کے واقعات میں ملوث ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں چلنی والی بیداری کی تحریکوں کی مسلم اُمّہ کو حمایت کرنی چائے تاکہ شرپسند قوتوں کی حوصلہ شکنی ہوسکے
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کو مذھب سے بالا تر ہوکر خطے میں امن امان کی بحالی کے لیے پالیسیاں وضع کرنی ہوگی جس میں مسلم اور غیر مسلم سب کر تحفظ دینا ہوگا اور جو قوتیں ایسے واقعات میں ملوث پائی جاتی ہیں ان سے احتجاج کے طور پر بائیکاٹ کیا جائے اور عالمی عدالتوں میں مقدمات درج کیے جائیں۔
علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ ہمیں قرب الہی حاصل کر کے اپنے دین کی حفاظت کرنی چائیے معاشرے میں جتنی بھی برائیاں پھیل رہی ہیں جہالت اور لاعلمی تعلیم کی کمی کی وجہ سے ہیں ہمیں معاشرے سے برائیوں کے خاتمہ کے لیے علوم محمد و آل محمد ص کو فروغ دینا ہے
بے روز گاری غربت افلاس مہنگائی دھشت گردی فرقہ واریت کی وجہ حکمرانوں کی عدم توجہ کا نتیجہ ہے عوام ذہنی مریض بن چکی ہے وہ وقت دور نہیں اگر حکمرانوں نے اپنے حالات کو نہ بدلہ تو عوام بیداری کی تحریک بن جائے گی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=4722