4

امسال 85 ہزار ایرانی، حج کی ادائیگی کیلئے سرزمین وحی روانہ ہوں گے

  • News cod : 47316
  • 17 می 2023 - 14:17
امسال 85 ہزار ایرانی، حج کی ادائیگی کیلئے سرزمین وحی روانہ ہوں گے
اس کانفرنس میں صوبۂ اصفہان کے حج و زیارت کے جنرل ڈائریکٹر نے کہا کہ اس سال اصفہان سے 7 ہزار 390 حجاج، 51 قافلوں کی صورت میں سرزمین وحی پر مناسکِ حج کی ادائیگی کیلئے عازم ہوں گے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین سید عبدالفتاح نواب نے منگل کی شام اصفہان میں حج تمتع سے متعلق منعقدہ ورکشاپ میں کہا کہ امسال 1,550 خادم مناسک حج کے دوران حجاج کرام کی خدمت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پری فلائٹس اردوبہشت کے آخر تک شروع ہوں گی اور حجاج کی پروازیں خرداد کے تیسری سے شروع ہوں گی۔
ایرانی حجاج کے سرپرست نے کہا کہ سعودی عرب کے موسمی حالات اور گرم موسم اور اس سال کے حج میں بزرگوں کی موجودگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری انتظامات کئے جائیں تاکہ کوئی مشکل پیش نہ آئے۔ ادارۂ برائے حج و زیارات میں ولی فقیہ کے نمائندے نے ایرانی حجاج کی تعداد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امسال 85 ہزار ایرانی، سرزمین وحی پہنچ کر مناسکِ حج ادا کریں گے۔
اس کانفرنس میں صوبۂ اصفہان کے حج و زیارت کے جنرل ڈائریکٹر نے کہا کہ اس سال اصفہان سے 7 ہزار 390 حجاج، 51 قافلوں کی صورت میں سرزمین وحی پر مناسکِ حج کی ادائیگی کیلئے عازم ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سب سے کم عمر حاجی 7 سال اور سب سے بزرگ حاجی 96 سال کا ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال جوان جوڑوں کیلئے خصوصی خدمات کے ساتھ خصوصی کارواں تیار کیا گیا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=47316