10

شہید فخری زادہ اسلام کے عظیم خدمت گذار تھے، امام جمعہ سینو خپلو بلتستان

  • News cod : 4737
  • 04 دسامبر 2020 - 16:47
شہید فخری زادہ اسلام کے عظیم خدمت گذار تھے، امام جمعہ سینو خپلو بلتستان
حوزہ ٹائمز|امام جمعہ سینو خپلو بلتستان پاکستان حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ غلام نبی کریمی نے جمعہ کے خطبے میں حالات حاضرہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال دشمنوں نے ایک بہت بڑے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کر دیا۔ 

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امام جمعہ سینو خپلو بلتستان پاکستان حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ غلام نبی کریمی نے جمعہ کے خطبے میں حالات حاضرہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال دشمنوں نے ایک بہت بڑے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ شہید سلیمانی اور فخری زادہ رھبر معظم کا دست راست اور اسلام کے عظیم خدمت گذار تھے۔ اس مجاہد کو شہید کرنے کے ایک سال بعد ایک ایٹمی سائنسدان آقای محسن فخری زادہ کو بھی شہید کر دیا۔دشمنان اسلام خصوصا امریکہ و اسرائیل ہمارے بڑی شخصیات کو چن چن کر قتل کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دین میں دو چیزیں ہیں۔ 1- خدا کے دوستوں سے محبت 2- دشمن خدا سے نفرت یعنی ہمیں چاہیے کہ خدا کے دوستوں سے دوستی کریں، ان سے محبت کریں۔ اور دشمن خدا سے نفرت اور بیزاری کا اعلان کریں۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ امریکہ و اسرائیل دشمن خدا ہیں ہیں ہم ان سے اظہار برائت کرتے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=4737