6

عشرۂ کرامت کی مناسبت سے حوزه علمیه تہران کے سربراہ کا پیغام 

  • News cod : 47601
  • 28 می 2023 - 10:07
عشرۂ کرامت کی مناسبت سے حوزه علمیه تہران کے سربراہ کا پیغام 
انہوں نے لڑکیوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ کو آج ضرورت ہے کہ اچھے سے پڑھیں اور جدید علوم حاصل کریں اور مختلف شعبوں میں اپنی قابلیت کا لوہا منوائیں۔ معاشرتی اور روحانی کمالات کے اعلیٰ درجہ پر فائز ہوں اور ساتھ ساتھ دشمن کے نقشوں سے ہوشیار رہیں اور اپنے معاشرے کی خدمت کرنا نہ بھولیں۔ آج کی یہ جوان لڑکیاں، کل آنے والی نسلوں کی مائیں ہیں اور ہر ماں اپنے بچے کو تربیت میں مؤثر ترین کردار ادا کرتی ہے۔ 

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حوزه علمیه خواہران صوبۂ تہران کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین کبیریان نے عشرۂ کرامت کی مناسبت سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ماہ ذی القعدہ کا پہلا عشرہ کہ جس میں امام موسی کاظم علیہ السلام کے دو عظیم فرزند اس دنیا میں آئے، اسی لئے ان ایام کو عشرۂ کرامت کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یہ ایام بہت ہی مبارک اور با فضیلت ایام ہیں ان دنوں میں ان عظیم نورانی ہستیوں کے طفیل آسمان سے نور کی بارش ہوتی ہے اور زمین فرشتوں کے پروں کی خوشبو سے مہک اٹھتی ہے۔   ان کا کہنا تھا کہ عشرۂ کرامت کے آغاز سے رضوی اور فاطمی عطر کی خوشبو پورے ملک میں پھیل گئی ہے۔ ان ایام کو غنیمت شمار کرتے ہوئے قرآنی تعلیمات کے گہرے اور بیکران دریا اور اہلبیت علیہم السلام کی سیرت کو معاشرے میں عام کرنا چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کی جوان نسل کو فاطمی اور رضوی تعلیمات سے آشنا کرا کر اسلامی لائف اسٹائل اپنانے کیلئے زمینہ فراہم کرنا چاہیئے۔

حوزہ علمیہ خواہران تہران کے پرنسپل کا کہنا تھا کہ حضرت فاطمه معصومه سلام اللہ علیہا ایک باکرامت خاتون ہیں اسی لئے ان کے روز ولادت کو گرلز ڈے کا نام دیا گیا ہے تاکہ مسلمان لڑکیاں حضرت معصومه سلام اللہ علیہا کی عظیم تعلیمات سے فائدہ اٹھائیں۔ آج کی یہ جوان لڑکیاں کل کی مائیں ہیں، معاشرے کی فکری اور ثقافتی تربیت میں ان کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ انہیں چاہیئے کہ وہ حضرت فاطمه معصومه سلام اللہ علیہا کے علم و عفت سے الہام لیتے ہوئے آنے والی نسلوں کی روحانی، اخلاقی اور علمی ترقی و سربلندی کیلئے اقدام کریں۔ حضرت معصومه سلام اللہ علیہا کے عظیم مقام کی معرفت اور انہیں معاشرے میں مسلمان لڑکیوں کیلئے نمونۂ عمل قرار دینا باعث بنے گا کہ مسلمان خواتین اور لڑکیاں بھی عظمت و شوکت کے بلند مقام پر فائز ہو جائیں۔

انہوں نے لڑکیوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ کو آج ضرورت ہے کہ اچھے سے پڑھیں اور جدید علوم حاصل کریں اور مختلف شعبوں میں اپنی قابلیت کا لوہا منوائیں۔ معاشرتی اور روحانی کمالات کے اعلیٰ درجہ پر فائز ہوں اور ساتھ ساتھ دشمن کے نقشوں سے ہوشیار رہیں اور اپنے معاشرے کی خدمت کرنا نہ بھولیں۔ آج کی یہ جوان لڑکیاں، کل آنے والی نسلوں کی مائیں ہیں اور ہر ماں اپنے بچے کو تربیت میں مؤثر ترین کردار ادا کرتی ہے۔

حوزہ علمیہ خواہران تہران کے پرنسپل نے مزید کہا کہ آج دنیا میں خواتین اور لڑکیوں کو اپنی نفسانی ہوس پوری کرنے کا نیز مختلف وسائل کی ایڈورٹائزمنٹ کا ذریعہ بنا دیا ہے۔ بہتر ہے کہ آپ حجاب و عفاف نیز خودسازی اور تہذیب نفس کی حدود میں رہ کر حضرت معصومه سلام اللہ علیہا کے ایمان، زہد، تقوی اور معنویت سے درس لیکر کر بلند اہداف تک رسائی حاصل کریں۔

انہوں نے آخر میں عشرۂ کرامت کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں ان نورانی ایام کی مناسبت سے تمام مدارس، تمام اداروں، تمام پرنسپل، اساتذہ کرام اور طالب علموں نیز حوزہ علمیہ خواہران کی تمام مبلغات کی خدمت میں تبریک و تهنیت پیش کرتا ہوں اور خداوند عالم سے ہمیشہ اہلبیت علیہم السلام کی معرفت، ان کی حقیقی شناخت نیز ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی توفیق کا طلبگار ہوں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=47601

ٹیگز