حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پیرطریقت خواجہ محمد بشیر کے زیراہتمام عید آباد میں سالانہ محفل میلاد منعقد ہوئی۔
محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شیعہ اور سنی اسلام کے دو بازو ہیں اور ہم دونوں مل کر رسول اسلام سید الانبیا سے اپنی محبت عقیدت اور عشق کا اظہار کرتے ہیں آج جب جب فرانس کی جانب سے حضرت سید الانبیاء کی توہین کی گئی تو شیعہ سنی مسلمانوں نے متحد ہو کر اسلام دشمن گستاخ کی مذمت کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسلمان ممالک متحد ہوکر او آٸی سی کے پلیٹ فارم سے فرانس کے خلاف موقف اختیار کریں۔ اور سب مل کر فرانسیسی مصنوعات کے باٸیکاٹ کے عمل کو موثر بناٸیں۔
اس موقع پر محفل میلاد میں نعت خوانوں نے حضور سرور کائنات اور اہل بیت اطہار کی شان میں نعت اور قصیدے بیان کیے۔