5

دنیا کو میزائلوں کے ذریعے حیرت زدہ کرنے والی فوج پر ہمیں فخر ہے، ایرانی صدر رئیسی

  • News cod : 47871
  • 10 ژوئن 2023 - 13:59
دنیا کو میزائلوں کے ذریعے حیرت زدہ کرنے والی فوج پر ہمیں فخر ہے، ایرانی صدر رئیسی
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایران کے صوبہ مشرقی آذربائیجان میں دو سو بیس پیداواری مراکز کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ جس طرح مسلح افواج نے میزائل بنا کر دنیا کو حیرت زدہ کیا اسی طرح سے صنعتی مراکز کا افتتاح ملک کی طاقت میں اضافے کا ذریعہ بنے گا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے ایران کے صوبہ مشرقی آذربائیجان کے دورے کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میزائل بنانا ایک قابل فخر اقدام ہے اور ہم میزائل بنانے والی اپنی مسلح افواج پر فخر کرتے ہیں جنھوں نے اپنے اس اقدام سے دنیا کو حیرت زدہ کردیا۔ انہوں نے ایران کے صوبہ مشرقی آذربائیجان میں دو سو بیس پیداواری مراکز کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ جس طرح مسلح افواج نے میزائل بنا کر دنیا کو حیرت زدہ کیا اسی طرح سے صنعتی مراکز کا افتتاح ملک کی طاقت میں اضافے کا ذریعہ بنے گا۔ صدر مملکت نے اس موقع پر حکومت اور پارلیمنٹ کی جانب سے پیداواری مراکز کی مالی اور قانونی حمایت کا اعادہ کیا۔ قابل ذکر ہے کہ صدر سید ابراہیم رئیسی اپنے ہفتہ وار ملکی دورے کے سلسلے میں آج جمعرات کو صوبہ مشرقی آذربائیجان پہنچے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=47871