وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، الخوئئ فاؤنڈیشن کے اعلی سطحی وفد نے جامعۃ الکوثر کا دورہ کیا جس کی سربراہی آیۃ اللہ العظمی سید ابوالقاسم الخوئی کے فرزند حجۃ الاسلام والمسلمین السید عبد الصاحب خوئئ کر رہے تھے۔
المصطفی آڈیٹوریم میں ایک پروقار تقریب میں علماء و فضلا نے خطاب کرتے ہوئے اقای خوئئ قدس سرہ کی روح پرفتوح کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
اس باوقار تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جامعہ کے طالب علم قاری غلام رسول نے تلاوت کی سعادت حاصل کی۔
معزز مہمانوں کو شیخ الجامعہ کی طرف سے خوش آمدید کہنے کے لئے حجۃالاسلام و المسلمین شیخ انور نجفی ڈایس پر تشریف لائے اور معزز مہمانوں کو،پاکستان ، اسلام اباد،اور جامعۃالکوثر میں خوش آمدید کہا۔
وفد میں موجود حجۃالاسلام و المسلمین باقری نے بھترین انداز میں طلاب کو اپنی زندگی کو کامیابی کی راہوں پہ لے جانے اور قیامت کہ جس کا ایک نام یوم الحسرت ہے کے دن خود کو کامیاب بنانے کے لئے مسلسل علم و تقوی سے آراستہ کرنے پر زور دیا۔
اس باوقار تقریب کے آخری خطیب آیۃ اللہ السيدعلوی بروجردی تھے جنہوں نے تشیع کی مشکلات سے لبریز تاریخ اور اس میں ائمہ علیھم السلام کے الہی کردار کی بدولت تشیع کے روشن حال اور تابناک مستقبل کے لئے خود کو امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ناصر و مددگار کے طور پر تیار کرے کی ضرورت پر زور دیا۔