26

تمام تر سازشوں کے باوجود ایران ترقی کی راہ پر گامزن ہے، امام جمعہ قم

  • News cod : 48099
  • 16 ژوئن 2023 - 13:44
تمام تر سازشوں کے باوجود ایران ترقی کی راہ پر گامزن ہے، امام جمعہ قم
انہوں نے کہا کہ ایران نے دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ ان عالمی مستکبر ممالک کی غلامی چھوڑ کر خود اپنے پاؤں پر کھڑے ہوکر آزادی اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتے ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ قم المقدس، آیت اللہ سعیدی نے ہزاروں کے اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے خطبہ دوم کے دوران کہا کہ آج عالمی استکبار کے تمام پابندیوں اور ہر ہتھ کنڈے کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران اپنی داخلی صلاحیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے دفاع، ٹیکنالوجی اور میڈیکل کے میدانوں میں دنیا کے چند بہترین ممالک کی لسٹ میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ ان عالمی مستکبر ممالک کی غلامی چھوڑ کر خود اپنے پاؤں پر کھڑے ہوکر آزادی اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=48099