4

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان تہران پہنچ گئے

  • News cod : 48168
  • 17 ژوئن 2023 - 14:55
سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان تہران پہنچ گئے
شہزادہ فیصل بن فرحان دونوں ملکوں کے تعلقات کے حوالے سے سعودی بادشاہ سلمان بن عبد العزیز کا ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی تک پہنچائیں گے۔

وفاق ٹائمز، سعودی وزیر خارجہ اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔

دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کے بعد کسی اعلی سعودی عہدیدار کا پہلا دورہ ایران ہے۔

ذرائع کے مطابق، شہزادہ فیصل بن فرحان دونوں ملکوں کے تعلقات کے حوالے سے سعودی بادشاہ سلمان بن عبد العزیز کا ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی تک پہنچائیں گے۔

سعودی وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران اعلی ایرانی حکام سے دونوں ملکوں کے تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

ایرانی حکومت کے ترجمان علی بہادری جہرمی نے ان کی دورہ تہران کی تصدیق کرتے ہوئے عندیہ دیا ہے کہ تہران میں سعودی سفارت خانے کے افتتاح کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوگی۔ ایران ریاض اور جدہ میں پہلے ہی اپنے سفارت خانے اور قونصل خانے کا افتتاح کرچکا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=48168