16

مجمع جہانی اہل بیت (ع) کے جنرل سیکریٹری کا جامعہ بنوریہ کراچی پاکستان کا دورہ

  • News cod : 48514
  • 05 جولای 2023 - 20:07
مجمع جہانی اہل بیت (ع) کے جنرل سیکریٹری کا جامعہ بنوریہ کراچی پاکستان کا دورہ
مجمع جہانی اہل بیت علیہم السّلام کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام والمسلمین رمضانی نے پاکستان کی سنی عظیم دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ کراچی کا دورہ کیا اور اس مدرسے کے اساتذہ سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مجمع جہانی اہل بیت علیہم السّلام کے سربراہ آیت اللہ رضا رمضانی نے اپنے دورۂ کراچی کے موقع پر، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر حجت الاسلام شبیر میثمی اور کراچی میں ایرانی قونصل خانے کے سربراہ حسن نوریان کے ہمراہ، اہل سنت کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ کا دورہ کیا ہے اور اس مدرسے کے اساتذہ سے ملاقات اور مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

اس دوران، یورپ ممالک میں قرآن مجید کی توہین کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور اس بزدلانہ اقدام کو ناقابلِ برداشت قرار دیا گیا۔

ملاقات میں موجود، شیعہ اور سنی اکابرین نے قرآن مجید کی تعلیمات کو فروغ دینے میں اپنی مجاہدانہ کوششوں کو جاری رکھنے پر نیز زور دیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=48514