16

لاہور، آیت اللہ رضا رمضانی اور علامہ شبیر حسن میثمی کی جامعہ بیت القرآن آمد

  • News cod : 48533
  • 06 جولای 2023 - 9:38
لاہور، آیت اللہ رضا رمضانی اور علامہ شبیر حسن میثمی کی جامعہ بیت القرآن آمد
تمام مکاتب فکر کے علماء نے سوئیڈن میں قرآن مجید کی بیحرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ بزرگ عالم دین علامہ سید افتخار حسین نقوی اور ایس یو سی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ بھی موجود تھے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، عالمی مجلس اہل بیت (ع) کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ رضا رمضانی اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کی جامعہ بیـت القرآن آمد۔ اہل سنت علماء کرام کی جانب سے اعلیٰ سطحی وفد کا تاریخی استقبال کیا گیا۔ بعد ازاں سیدہ فاطمۃ زہراء سلام اللہ علیہا آڈیٹوریم ہال میں اتحاد امت کے اہم موضوع پر کانفرنس کا انعقاد بھی کیا گیا، جس میں اہلسنت اکابرین نے اعلیٰ سطحی وفد کو خوش آمدید کہا اور بین الاقوامی سطح پر اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے تمام مکاتب فکر کی کوششوں کو سراہا۔ تمام مکاتب فکر کے علماء نے سوئیڈن میں قرآن مجید کی بیحرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ بزرگ عالم دین علامہ سید افتخار حسین نقوی اور ایس یو سی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ بھی موجود تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=48533