6

پاکستان اور ایران کی عوام اسلام کے عظیم رشتے میں بندھے ہیں جو کبھی نہیں ٹوٹ سکتا، آیت اللہ رضا رمضانی

  • News cod : 48588
  • 09 جولای 2023 - 11:29
پاکستان اور ایران کی عوام اسلام کے عظیم رشتے میں بندھے ہیں جو کبھی نہیں ٹوٹ سکتا، آیت اللہ رضا رمضانی
اس موقع پر قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے مجمع جہانی اہلبیت کے مسلمہ کردار کو بھی سراہا اور اس کردار کو مذید وسعت دے کر دنیا کے تمام اسلامی ممالک میں اسلامی تہذیب اور اقدار کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا

وفاق ٹائزم کی رپورٹ کے مطابق، مجمع جہانی اہلبیت کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ رضا رمضانی نے اپنے وفد کے ہمراہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات کی۔

وفد میں آقائی آیت اللہ مرسلی، آقائی شریفی اور آقائی بیات بھی شریک تھے جبکہ شیعہ علماءکونسل پاکستان کی جانب سے وفد کے پاکستان میں میزبان مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ ان کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، علامہ فیاض حسین مطہری، علامہ اظہر حسین زیدی اور مولانا مظہر عباس بھی موجود تھے۔ مجمع جہانی اہلبیت کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ رضا رمضانی نے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے علمی، مذہبی سیاسی اور اقصادی امور ہر تبادلہ خیال کیا اور پاک ایران دونوں ممالک میں بہترین برادرانہ تعلقات کو ہر دو ممالک کی عوام کا رشتہ اسلام میں بندھا ہونا قرار دیا۔ انہوں نے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی پاکستان اور بین الاقومی سطح پر علمی اور اتحاد امت کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور اس اہم موضوع کے فروغ میں پاکستان میں اتحاد امت کو مزید مستحکم بنانے کے لیے مجمع جہانی اہلبیت کے کردار کو معاون قرار دیا۔ انہوں نے پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کے لیے تمام مذہبی اداروں اور جماعتوں کے مابین رابطوں کو موثر اور موجودہ دور میں وقت کی ضرورت قرار دیا تاکہ سامراجی قوتیں جو مسلمانوں کو توڑنا چاہتی ہیں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جا سکے۔

اس موقع پر قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے مجمع جہانی اہلبیت کے مسلمہ کردار کو بھی سراہا اور اس کردار کو مذید وسعت دے کر دنیا کے تمام اسلامی ممالک میں اسلامی تہذیب اور اقدار کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں اسلام کے خلاف ہر سازش کو امت مسلمہ اتحاد و اتفاق کے ذریعے خاک میں ملا سکتی ہے اور اسلامی مقدسات کی توہین کا منہ توڑ جواب دے سکتی ہے۔ انہوں نے پاک ایران سمیت دیگر اسلامی ممالک کے تعلقات کی استواری کو اہم قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مسلمان ممالک باہم متحد ہو کر دنیا میں دوبارہ اپنی کھوئی ہوئی ساکھ کو بحال کر سکتے ہیں۔ بعدازاں آیت اللہ رضا رمضانی نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کو قرآنی آیات پر مبنی سوینئر اورکتب کے تحائف بھی پیش کیے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=48588