10

ملتان، جماعت اسلامی کے زیراہتمام ”حرمت قرآن کارواں” عوام کی بڑی تعداد شریک

  • News cod : 48622
  • 10 جولای 2023 - 14:02
ملتان، جماعت اسلامی کے زیراہتمام ”حرمت قرآن کارواں” عوام کی بڑی تعداد شریک
قرآن کارواں سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے صدر راو محمد ظفر نے کہا کہ مسلمان حکمرانوں کو چاہیے کہ سویڈن کے سفیر کو بے دخل کیا جائے، ان کا معاشی بائیکاٹ کیا جائے، یہ قرآن کا حق اس وقت ہوگا جب قرآن ملک کے نظام میں شامل ہوگا، ملکی عدالت میں قرآن ہونا چاہیے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جماعت اسلامی ملتان کے زیراہتمام دولت گیٹ سے لوہاری گیٹ تک حرمت قرآن کارواں کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راو محمد ظفر، پیر سید محمد علی شاہ، پیر طلحہ حسین شاہ اور ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کی۔ اس موقع پر کارواں میں قرآن مجید کی تلاوت چلتی رہی۔ لوہاری گیٹ پر مقررین نے خطاب کیا۔ اس موقع پر راو محمد ظفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کا دشمن کلمہ پڑھے تب بھی دشمن ہے اگر کلمہ نا پڑے تب بھی دشمن ہے۔ دنیا میں نبی اکرم ص کی گستاخی ہوئی تو سب سے زیادہ ریسرچ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ہوئی۔ راو محمد ظفر نے کہا کہ مسلمان حکمرانوں کو چاہیے کہ سویڈن کے سفیر کو بے دخل کیا جائے، ان کا معاشی بائیکاٹ کیا جائے۔ راو محمد ظفر نے کہا کہ یہ قرآن کا حق اس وقت ہوگا جب قرآن ملک کے نظام میں شامل ہوگا، ملکی عدالت میں قرآن ہونا چاہیے۔ تجارت قرآن کے تحت ہو لیکن افسوس کہ اس ملک میں سودی اور قرآن کا باغی نظام ہے۔ طاغوت کا انکار کرنا ہوگا اور قرآن کا اقرار کرنا ہوگا یہی حق اور باطل ہے۔

اس موقع پر پیر محمد علی شاہ چادر والی سرکار نے کہا کہ میں یہاں پیر نہیں نبی آخرزماں کا فقیر بن کر آیا ہوں۔ قرآن کی عظمت اور حرمت کی حفاظت کے بغیر ایمان نامکمل ہے۔ پیر طلحہ حسین شاہ نے کہا کہ حرمت قرآن کا معاملہ ہمارے ایمان کا معاملہ ہے۔ کارواں سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا کہ یہ قرآن ہدایت کا منبع ہے۔ اس قرآن کے راستہ میں دنیا کی طاقتیں رکاوٹ نہ بنیں عدالتی اجازت اور پولیس کی حفاظت میں قرآن کو نذر آتش کیا اس وقت سویڈن میں قرآن کی ڈیمانڈ اور مطالعہ میں اضافہ ہوچکا ہے۔ یورپ میں بڑھتا ہوا مذہب اس وقت اسلام ہے۔ قرآن مجید اس وقت ہر گھر میں جارہا ہے اور ذہنوں کو مسخر کر رہا ہے۔ وہ وقت دور نہیں کہ جب قرآن کا پیغام دنیا بھر میں پھیل چکا ہو گا اور بلاشبہ اسلام ہی غالب آئے گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=48622