15

کراچی، پیغام عزاداری و استحکام پاکستان کانفرنس سے علامہ شبیر حسن میثمی کا اہم خطاب

  • News cod : 48632
  • 11 جولای 2023 - 10:56
کراچی، پیغام عزاداری و استحکام پاکستان کانفرنس سے علامہ شبیر حسن میثمی کا اہم خطاب
ہمارے پاس کورٹ کے آرڈرز بھی موجود ہیں، کوئی پولیس افسر اگر ایسی کسی بھی رکاوٹ میں ملوث ہوا تو ہم آئینی راستہ اختیار کرنے کا مکمل حق رکھتے ہیں، بعد ازاں پارا چنار میں ہونے والے واقعات کی بھرپور مذمت بھی کی اور اعلیٰ ذمہ داران کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کے ذمہ داران اپنا رول ادا کریں اور معاملات کو فوری حل کرکے امن و امان کی فضا قائم کریں۔

وفاق ٹائمز، شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے زیراہتمام عظیم الشان عزاداری کانفرنس کا انعقاد نشتر پارک کراچی میں کیا گیا، جس میں کشمور سے کراچی تک عزاداران مظلوم کربلا نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام کے مہمان خصوصی مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستـان علامہ شبیر حسن میثمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال عزاداری مظلوم کربلا بھرپور انداز میں منائی جائیگی۔ ہر سال سے زیادہ جلوس عزا، سبیل امام حسین علیہ السلام کا اہتمام ہوگا، مجلس اور عزاداری امام حسین علیہ السلام ہماری عبادت ہے اور دستور پاکستان کے مطابق آزادی کے ساتھ برپا کرنے کی مکمل اجازت بھی ہے۔ اے عزاداران¡ اگر کوئی آپ کو روکنے کے لیے آئے تو فوری آپ اس پر ایف آئی آر کروائیں۔

ہمارے پاس کورٹ کے آرڈرز بھی موجود ہیں، کوئی پولیس افسر اگر ایسی کسی بھی رکاوٹ میں ملوث ہوا تو ہم آئینی راستہ اختیار کرنے کا مکمل حق رکھتے ہیں، بعد ازاں پارا چنار میں ہونے والے واقعات کی بھرپور مذمت بھی کی اور اعلیٰ ذمہ داران کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کے ذمہ داران اپنا رول ادا کریں اور معاملات کو فوری حل کرکے امن و امان کی فضا قائم کریں۔ کانفرنس سے بزرگ عالم دین علامہ سید رضی جعفر نقوی، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی، صوبائی صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی و دیگر علماء و ذاکرین عظام نے خطاب بھی کیا۔ کانفرنس سے وڈیو لنک پر خصوصی خطاب قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=48632