11

اسلام آباد، آئی ایس او طالبات کی مرکزی ورکشاپ کا انعقاد

  • News cod : 48637
  • 11 جولای 2023 - 11:25
اسلام آباد، آئی ایس او طالبات کی مرکزی ورکشاپ کا انعقاد
ورکشاپ کے پہلے روزنماز فجر کی باجماعت اداٸیگی کے بعد اجتماعی طور پر دعائے عہد کی تلاوت کی گئی۔ آئی ایس او پاکستان طالبات کی تربیتی ورکشاپ میں امامیہ طالبات کی ملک بھر سے شریک ہیں۔ ب

وفاق ٹائمز، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ طالبات کی سالانہ مرکزی تربیتی ورکشاپ بارہ کہو اسلام آباد میں منعقد ہو رہی ہے۔ ورکشاپ کے پہلے روزنماز فجر کی باجماعت اداٸیگی کے بعد اجتماعی طور پر دعائے عہد کی تلاوت کی گئی۔ آئی ایس او پاکستان طالبات کی تربیتی ورکشاپ میں امامیہ طالبات کی ملک بھر سے شریک ہیں۔

بارہ کہو اسلام آباد میں منعقد ہونیوالی ورکشاپ میں علمائے کرام اور آئی ایس او پاکستان کے سینئر بردران امامیہ طالبات کو عقائد، تفسیر، احکام کے موضوع پر دروس دینگے۔ اسی طرح آئی ایس او کے دستور سمیت تنظیمی موضوعات پر اسٹڈی سرکل منعقد ہونگے۔ ورکشاپ کے پہلے روز سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان علامہ غلام شبیر بخاری نے شہید قاٸد حسینی کی سیاسی بصیرت کے موضوع پر اور سید امتیاز رضوی نے جہادِ تبیین کے موضوع پر ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کیا۔ ورکشاپ کے دوران نماز مغربین کی باجماعت اداٸیگی کے بعد اجتماعی دعاۓ توسّل کا اہتمام کیا گیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=48637