7

دفاعی ادارے مظلومین پاراچنار کا تحفظ یقینی بنائیں اور ارض پاک کےدشمنوں کو آڑے ہاتھوں لیا جائے، سیدہ معصومہ نقوی

  • News cod : 48647
  • 11 جولای 2023 - 12:32
دفاعی ادارے مظلومین پاراچنار کا تحفظ یقینی بنائیں اور ارض پاک کےدشمنوں کو آڑے ہاتھوں لیا جائے، سیدہ معصومہ نقوی
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت بروقت اقدام نہیں کرتی اور اس پارا چنار کے حساس حالات سے کنارہ کشی کرتی ہے تو ہمیں اجازت دی جائے کہ شیعہ قوم مظلومین پاراچنار کے دفاع کے لیے آواز بلند کرے اور رضاکارانہ خدمات پیش کرے

وفاق ٹائمز، مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے پاراچنار کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاراچنار میں جاری فسادات کی شدید مذمت کرتے ہیں یہ خطہ بھی پاکستان کا ایک حصہ ہے جسے ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر نظرانداز کیا جا رہا ہے حکومتی اداروں کو احساس ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہیے ۔

انہوں نے کہا غیر ملکی طالبان اور دہشت گرد خطے میں ہیوی اسلحے کے ساتھ حملے کر رہے ہیں جس سے قتل و غارت کا سا ماحول جنم لے رہا ہے اس سنگین صورتحال میں ہمارے ادارے کیوں غفلت کا شکار ہیں ہم پاک آرمی اور امن و امان بحال کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس علاقے کے مظلومین جو کہ پر امن اور محب وطن شہری ہیں ان کی جان و مال کو تحفظ فراہم کیا جائے اور ارض پاک کےدشمنوں کو آڑے ہاتھوں لیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت بروقت اقدام نہیں کرتی اور اس پارا چنار کے حساس حالات سے کنارہ کشی کرتی ہے تو ہمیں اجازت دی جائے کہ شیعہ قوم مظلومین پاراچنار کے دفاع کے لیے آواز بلند کرے اور رضاکارانہ خدمات پیش کرے

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=48647