7

پارا چنار مسئلے کو حل نہ کیا گیا تو ملکی حالات خراب ہوں گے، علامہ سبطین سبزواری

  • News cod : 48686
  • 13 جولای 2023 - 12:21
پارا چنار مسئلے کو حل نہ کیا گیا تو ملکی حالات خراب ہوں گے، علامہ سبطین سبزواری
ملت جعفریہ میں تشویش پائی جاتی ہے،ریاستی ادارے حالات معمول پر لانے میں اپنا کردار ادا کریں

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماءکونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ پارا چنار کے مسئلے کو حل نہ کیا گیا تو ملکی حالات خراب ہوں گے۔ ملت جعفریہ میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ریاستی ادارے حالات معمول پر لانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ مظلوموں کا ساتھ دیں ۔انہوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ ایک تکفیری خارجی دہشت گرد مولوی عید نظر فاروقی مکتب اہل بیت کے خلاف بکواسات کے ذریعے اشتعال انگیزی پیدا کررہا ہے ۔اس کی بکواسات کا نوٹس نہ لیا گیا تو حالات خراب ہوں گے۔ اس بدبخت کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کون لوگ ہیں جو بدامنی کے حالات میں تکفیری خارجی دہشت گرد مولوی عید نظر فاروقی کو مختلف علاقوں میںلے جا کر اس کی تقریریں کرواتے ہیں ؟لگتا ہے کہ ریاستی اداروں کے اندر دہشت گردوں کے سہولت کار موجود ہیں، جو تکفیری خارجی عناصر کی تقریروں کا انتظام کرتے ہیں ۔یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو حالات خراب ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اتنے دن گذرنے کے باوجود پاراچنار کے حالات کا معمول پر نہ آناتشویشنا ک ہے۔ پہلے اسی علاقے میں اساتذہ کو قتل کیا گیا۔ اب افغانستان اور صدہ کی طرف سے دہشت گردوں کے لشکر وں کو نہتے عوام سے لڑائی کے لئے لے جایا جارہا ہے۔ مگر ریاستی ادارے یہ سب دیکھ رہے ہیں، کرتے کچھ نہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=48686