11

عمران خان کی سزا کے بعد حقِ دفاع بحال کرنے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر

  • News cod : 49244
  • 07 آگوست 2023 - 12:38
عمران خان کی سزا کے بعد حقِ دفاع بحال کرنے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر
واضح رہے کہ اس درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے۔

وفاق ٹائمز، توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے حقِ دفاع بحال کرنے کی اپیل اسلام آباد ہائی کورٹ میں 10 اگست کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے، جس کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کریں گے۔

قبل ازیں ٹرائل کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا حقِ دفاع ختم کر دیا تھا، جس کے بعد انہوں نے حقِ دفاع بحال کرنے کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=49244