9

ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے مخالفین پر لاٹھی ڈنڈوں سے حملہ

  • News cod : 4959
  • 06 دسامبر 2020 - 19:07
ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے مخالفین پر لاٹھی ڈنڈوں سے حملہ
حوزہ ٹائمز|واشنگٹن کی ریاستی اسمبلی کے سامنے ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین کا احتجاجی دھرنا اور اجتماع تشدد اور جھڑپوں کا شکار ہوگیا۔ ریاست واشنگٹن کے شہر اولمپیا میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین نے احتجاجی مظاہرے کئے.

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق رشا ٹوڈے کے مطابق واشنگٹن کی ریاستی اسمبلی کے سامنے ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین کا احتجاجی دھرنا اور اجتماع تشدد اور جھڑپوں کا شکار ہوگیا۔ ریاست واشنگٹن کے شہر اولمپیا میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین نے احتجاجی مظاہرے کئے جبکہ ٹرمپ کے حامیوں نے مخالفین پر لاٹھی ڈنڈوں سے حملہ کیا اور فائرنگ بھی کی۔ ٹرمپ کے حامیوں نے مخالفین کے ایک گروہ کو زد و کوب بھی کیا۔

امریکہ کے مختلف شہروں میں ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین کا احتجاجی دھرنا اور اجتماع ایسی حالت میں ہو رہا ہے کہ تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈیموکریٹ پارٹی کے نامزد امیدوار جوبائیڈن نے ٹرمپ کے دو سو بتیس الیکٹورل ووٹوں کے مقابلے میں تین سو چھے الیکٹورل ووٹ حاصل کر کے صدارتی الیکشن جیت لیا ہے۔تاہم ڈونالڈ ٹرمپ کی ٹیم نے ہار ماننے سے انکار کردیا اور کئی ریاستوں میں انتخابی دھاندلی کی شکایتیں بھی درج کرائی ہیں لیکن بعض ریاستوں میں ان شکایتوں کو مسترد کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون کے چیف کرسٹوفر ملر نے کہا ہے کہ ان کے ساتھی منتخب صدر جوبائیڈن کی انتقال اقتدار کی ٹیم کے ساتھ پوری طرح تعاون کررہے ہیں۔ کرسٹوفر ملر نے اعلان کیا ہے کہ پینٹاگون معمول کے مطابق اقتدار کی منتقلی کی کوشش کر رہا ہے اور اس نے بائیڈن کی ٹیم کو خفیہ اطلاعات سمیت ہزاروں صفحات پر مشتمل دستاویزات تک دسترسی حاصل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ روزنامہ واشنگٹن پوسٹ نے گذشتہ جمعے کو رپورٹ دی تھی کہ ٹرمپ انتظامیہ نے جوبائیڈن کی ٹیم کو دفاعی انٹیلیجنس ایجنسی اور قومی سیکورٹی ایجنسی سمیت پینٹاگون کے زیرکنٹرول انٹیلیجنس اداروں کے حکام سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔

حالیہ دنوں میں امریکی ذرائع ابلاغ میں اس طرح کی متعدد رپورٹیں شائع ہوئی تھیں کہ ٹرمپ حکومت، جوبائیڈن کی اقتدار کی منتقلی کی ٹیم کے ساتھ تعاون کرنے سے گریزاں ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=4959