49

اربعین مارچ عبادت ہے لہٰذا قربۃً الی اللہ کی نیت سے انجام دیں، آیت اللہ حافظ بشیر

  • News cod : 49774
  • 03 سپتامبر 2023 - 11:30
اربعین مارچ عبادت ہے لہٰذا قربۃً الی اللہ کی نیت سے انجام دیں، آیت اللہ حافظ بشیر
خدا آپ کو بخیر و عافیت اس مقدس سفر کو پورا کرنے کی توفیق مرحمت کرے اورآپ بخیر و عافیت ایک سچے حسینی بن کر اپنے وطن واپس جائیں

حضرت آیت اللہ حافظ بشیر نجفی نے اربعین حسینی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمارا فریضہ ہے کہ ہمارا فریضہ ہے کہ ہم حضرت امام حسین علیہ السلام کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی پابندی کریں۔

پیغام کا متن درج ذیل ہے:

میرے بھائیوں بیٹوں اور بیٹیوں
مظلوم امام حسین علیہ السلام کی قبر مبارک تک پیدل چل کر جانے کی جو آپ کو توفیق ملی ہے یہ اللہ نے آپ کو عظیم نعمت سے نوازا ہے لہذا ہمارا فریضہ ہے کہ ہم حضرت امام حسین علیہ السلام کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی پابندی کریں اور اس نعمت کی توفیق پر خدا کا شکریہ ادا کریں۔ اور آپ کا یہ سفر عبادت ہے لہذا اسے عبادت کے دائرے ہی میں قربۃً الی اللہ کی نیت سے انجام دیں اور دشمنان اہلبیتؑ کی سازشوں سے متاثر نہ ہوں بلکہ اسکی پرواہ بھی نہ کریں ، جب تک ہم حسینیت کے راستے پر باقی ہیں رسول اللہ ، امام علی ، جناب زہرا ، بقیہ ائمہ اہلبیت خصوصا امام زمانہ عج کی شفقتیں اور دعائیں آپ کے ساتھ ہیں ۔
خدا آپ کو بخیر و عافیت اس مقدس سفر کو پورا کرنے کی توفیق مرحمت کرے اورآپ بخیر و عافیت ایک سچے حسینی بن کر اپنے وطن واپس جائیں۔

والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
التماس دعا
بشیر حسین نجفی

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=49774