7

نجف اشرف میں علامہ قاضی نیاز نقوی کی چہلم کے مناسبت سے مجلس ترحیم، نمائندہ رہبری اور دیگر شریک+تصاویر

  • News cod : 4985
  • 06 دسامبر 2020 - 21:33
نجف اشرف میں علامہ قاضی نیاز نقوی کی چہلم کے مناسبت سے مجلس ترحیم، نمائندہ رہبری اور دیگر شریک+تصاویر
حوزہ ٹائمز|نجف اشرف میں خانوادہ نقوی کے زیر اہتمام وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے بانی صدر علامہ سید صفدر حسین نجفی کی 31 ویں برسی اور نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی اور مینجنگ ٹرسٹی جامعۃ المنتظر سیٹھ نوازش علی کی رسم چہلم کے سلسلے میں میں قرآن خوانی اور مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق نجف اشرف میں خانوادہ نقوی کے زیر اہتمام وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے بانی صدر علامہ سید صفدر حسین نجفی کی 31 ویں برسی اور نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی اور مینجنگ ٹرسٹی جامعۃ المنتظر سیٹھ نوازش علی کی رسم چہلم کے سلسلے میں میں قرآن خوانی اور مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا۔

مجلس ترحیم سے حوزہ علمیہ نجف کی علمی شخصیت حجت الاسلام والمسلمین السید نسیم عباس نجفی نے خطاب کی.

مجلس میں حوزہ علمیہ نجف کے علماء و طلباء، مکتب آیت اللہ العظمی حکیم سے آیت اللہ عز الدین اور عراق میں نمائندہ مقام معظم رہبری حضرت آیت اللہ العظمی خامنه‌ای سے آیت اللہ مجتبی حسینی، مکتب آیت اللہ العظمی بشیر حسین نجفی سے ان کے فرزند حجت الاسلام والمسلمین شیخ علی نجفی وفد کے ہمراہ شریک ہوئے.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=4985